وکلاء 19دسمبر 2020ء کو مکمل ہڑتال کریں گےعدالتوں میں پیش نہ ہوں

0

وکلاء 19دسمبر 2020ء کو مکمل ہڑتال کریں گےعدالتوں میں پیش نہ ہوں

پریس ریلیز )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان  )
ڈاکٹر آغا توحید ایم ایس شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان کی تعیناتی ہوتے ہی کرپشن کا بازار گرم ہو گیا ہے سرکاری سرجیکل سٹور سے صاحب موصوف کی ایما پر 26 لاکھ کی ادویات خردبرد (Embezzled)کروائی گئی جو کہ غریب اور نادار مریضوں کی جان بچانے کے لئےحکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کی گئی تھیں۔ اگرچہ اس بابت مقدمہ درج کرایا گیا تاہم یہ مقدمہ جان بوجھ کر لوکل تھانہ میں مقدمہ نمبر 618/20 بجرم 380ت پ تھانہ سٹی A/DIV رحیمیارخان میں 3 دن کی بلاجواز تاخیر تحریر منجانب موصوف آغا توحید درج کرایا گیا حالانکہ یہ مقدمہ تھانہ انٹی کرپشن میں درج کرواناچاہئیے تھا۔اسطرح موصوف نے اپنے کارندوں کو بچانے کے لئے جان بوجھ کر نہ صرف تاخیر کروائی بلکہ مقدمہ مذکور کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچایا۔ مزید یہ کہ صاحب مذکور نے ڈاکٹرز کی بھرتی میں بھی میرٹ کو یکسرنظر انداز کر کے من پسند افراد کو نوازا۔ ایم ایس موصوف کی کرپشن و بدعنوانی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے معزز وکلاء صاحبان کل مؤرخہ 19 دسمبر 2020ء کو مکمل ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے۔ عوام الناس کو آئندہ ایسی بدعنوانی و کرپشن سے بچانے کے لئے ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید کے خلاف سخت کاروائی اور سیکرٹری ہیلتھ سے ٹرانسفر کے حوالے سے مزید لائحہ عمل کیبنٹ کی مشاورت سے طےکیا جائے گا۔

سیکریٹری
غلام غوث خان کورائی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.