سندھ کی ثقافت ہزاروں سالوں سے امن بھائی چارے اور اخوت کے پیغام کو اجاگر کرتی ہے
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے اعلان کیا ہے کہ
کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہر سال کی طرح اس سال بھی ثقافتی دن نہایت عقیدت احترام سے منائیں گے،لیکن کرونا وائرس کے باعث احتیاط لازم ہے،ثقافتی دن کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سا لوں ہر محیط ہے،جس کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں کبھی بھی اپنی ثقافت ،تہذیب کو بھولتی نہیں ،سندھ کی ثقافت ہزاروں سالوں سے امن بھائی چارے اور اخوت کے پیغام کو اجاگر کرتی ہے،ثقافتی دن منانے سے نئی نسل کو اپنی ثقافت اور اس سے محبت میں مزید اضافہ ہوتا ہے،سردار عبدالرحیم نے کہا کراچی سمیت پوری سندھ میں فنکشنل لیگ ثقافتی پروگرامز ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے منائے گی