لانگ مارچ: وزیرِ اعظم نے کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی

0

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی زیرِ صدارت کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے قائم کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں ،بات چیت کے لیے تیار ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

عمران خان کی زیرِ قیادت لانگ مارچ

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین پنجہ آزمائی شروع ہو گئی ہے۔

 پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز لبرٹی چوک لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔

__________________________________________________________________

ساری قوم چوروں کےخلاف متفق ہوگئی، عمران

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.