اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کر دیا

0

اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے سماعت کرتے ہوئے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کیا۔ا س سے قبل آج صبح اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظرِثانی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دورانِ سماعت امجد شعیب کے وکیل میاں اشفاق نے دلائل دیے۔پراسیکیوٹر کی جانب سے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی مخالفت کی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنایا گیا ہےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈامجد شعیب پر لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام تھا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ تنخواہ اور الاؤنسز سے دستبردار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.