لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، سی ٹی ڈی کا خفیہ اطلاع پر آپریشن ،تین دہشتگرد ہلاک

0

لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد فیروز والا میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے ،دہشتگرد حساس اداروں ، سکیورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشتگردوں نے اہم شخصیا تکو ٹارگٹ کرنا تھا ۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی فورس پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں تینوں مارے گئے ،تینوں ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے ، حملہ آروں سے خود کش جیکٹ ، تین ہینڈ گرنیڈ ، دو کلاشنکوف اور دیگر بارودی مواد برآمد ہو اہے ۔

https://urdukhabrain.pk/the-actress-who-accused-the-businessman-of-sexual-harassment-was-caught-in-a-shameful-charge/

https://urdukhabrain.pk/exercises-in-which-the-armies-of-both-pakistan-and-india-are-going-to-participate/

https://urdukhabrain.pk/when-will-the-lockdown-end-in-sindh-province-the-big-announcement-came-out/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.