افغان لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق ملالہ یوسفزئی نے خدشہ ظاہر کردیا

0

نوبیل امن انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ خدشہ ہے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر عائد عارضی پابندی عارضی نہ رہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو شادی کے بعد دیے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ عالمی رہنما افغانستان میں لڑکیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر عارضی پابندی عارضی نہ رہے۔

نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی نے مزید کہا کہ افغانستان میں 1996 میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی 5 سال جاری رہی تھی۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ طالبان لڑکیوں کو ان کی مکمل تعلیم تک فوری رسائی کی اجازت دیں۔

__________________________________________________________________بھارت: گائے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلائی جارہی ہے، فواد چوہدری

ٹی20 ورلڈکپ فائنل: جیت کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ ماہرین کا دلچسپ تجزیہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.