پنجاب میں وزیراعلیٰ کے لیے جوڑ توڑ عروج پر، نمبر گیم بھی سامنے

0

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ اور دعووں کے بعد  نمبر گیم سامنے آگیا، حکومتی اتحاد کے 178 اراکین جبکہ متحدہ اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 189 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان نکال کر 163 ارکان ہوگئے، ق لیگ کے 10 ووٹ اور ن لیگ کے5 ارکان نے پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، ق لیگ اور ن لیگ منحرف ارکان کے مجموعی 178 ووٹ ہوگئے ہیں، جبکہ 5 منحرف ارکان نکال کر ن لیگ کے160، پیپلز پارٹی کے 7 ووٹ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ترین گروپ کے 16، علیم خان کے 4 اور  2 آزاد ارکان ہیں، متحدہ اپوزیشن کے مجموعی ووٹ 189 ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو آزاد ارکان، چوہدری نثار اور راہ حق پارٹی 1ووٹ کے ساتھ اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی جمع

پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو موصول ہوگئے۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک لیے جاسکیں گے، ان کاغذات کی اسکروٹنی شام 6 بجے تک کی جائے گی۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب بذریعہ ڈویژن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اتوار کے دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔

__________________________________________________________________

بار بار وزیراعظم کو کہا عزت کا راستہ اپنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.