پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا بیٹا ایک بار پھر قوم کو مشکلات سے نکالنے کےلیے آرہا ہے۔
لاہور میں ن لیگ کے سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی بحرانوں میں گھرے پاکستان کےلیے طلوع سحر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا بیٹا ایک بار پھر قوم کو مشکلات سے نکالنے کےلیے آرہا ہے۔ نواز شریف قوم کو مہنگائی، معاشی بدحالی سے نجات دلانے آ رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ملک کو انتقام نہیں بلکہ اتحاد، امن، معاشی ترقی اور مہنگائی سے نجات کا ایجنڈا چاہیے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام نواز شریف کو دو تہائی سے زیادہ مینڈیٹ دیں، وعدہ ہے معاشی بدحالی، مہنگائی، بیروزگاری کے اندھیرے ختم کردیں گے۔ نواز شریف نے عوام سے ہر وعدہ پورا کیا۔
__________________________________________________________________