مولانا محمد بشیر فارو ق قادری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رضاکارانہ طور پر 2بلین ڈالرز جمع کرنے کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے منظوری لے لی

0

 

مولانا محمد بشیر فارو ق قادری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رضاکارانہ
طور پر 2بلین ڈالرز جمع کرنے کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے منظوری لے لی ۔
انشاءاللہ ہم سب مل کر ملک سے سود کا خاتمہ کریں گے وزیر خزانہ اسحاق ڈار

ہمیں سود کے خاتمہ کے لئے کنوینشنل بینکنگ نظام کو اسلامک بینکنگ کی طرف لانا ہوگا ۔ (اشفاق تولہ منسٹراآف اسٹیٹ پاکستان )
سود کے خاتمہ کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ (مولانا محمد بشیر فاروق قادری)
ہمیں پورے معاشی نظام کو اسلامی ڈھانچہ میں ڈالنا ہے ۔ مفتی منیب الرحمن
کراچی ( رپورٹ جاوید ہاشمی بیوروچیف ) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور دار العلوم میمن کے زیر اہتمام پاکستان سے سود کے خاتمہ کے لئے نیشنل اسلامک اکنامک فارم 2023کے زیر تحت ایک کانفرنس منعقد کی گئی ۔ جس میں اسحاق ڈار (وزیر خزانہ ) صاحب اور اشفاق تولہ (منسٹر آف اسٹیٹ پاکستان ) نے آن لائن بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائی ۔ اس کانفرنس کا مقصد ملک پاکستان کو سود سے پاک بینکاری کے نظام کی طرف لے جانا تھا جس میں ملک کے مشہور و معروف بزنس مین اور مختلف بینکس کے ڈائریکٹر حضرات نے شرکت فرمائی۔ وزیر خزانہ جناب اسحاق ڈار نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کو سود سے پاک بنانے کے لئے ایسے اداروں کا سپورٹ لازمی ہے ان شاء اللہ ہم سب مل کر ہی اس ملک سے سود کا خاتمہ کریں گے ۔ بعد ازاں جناب اشفاق تولہ صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہ ہمیں سود کا خاتمہ کرنے کے لئے کنوینشنل بینکنگ کے نظام کو اسلامی بینکنگ کے نظام کی طرف Convertکرنا ہوگا۔ جناب مفتی منیب الرحمن صاحب (چیف پیٹرن ، نیشنل اسلامک اکانامک فورم ) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نیک مقصد کے لئے سیلانی ویلفیئر کا تعاون تاریخ میں یاد رکھا جائے گا اور ہمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کو مکمل اسلامی نظام کے مترادف بنانا ہے ۔ اس کے لئے صرف بینکنگ نظام کو ہی نہیں بلکہ پورے معاشی نظام کو اسلامی ڈھانچہ میں ڈالنا ضروری ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پہلے یہ ممکن نہیں تھا لیکن ہمارے پاس فیصل بینک کی مثال موجود ہے جو الحمدللہ کنوینشنل بینکنگ سے مکمل اسلامک بینکنگ کی طرف منتقل ہوچکا ہے تو میری تمام چھوٹے بڑے بینکوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنے نظامات کو اسلام کے عین مطابق ڈھالنے کی بھرپور کوشش کریں ۔ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ و ممتاز روحانی و سماجی شخصیت مولانا محمد بشیر فاروق قادری صاحب نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے شک سود اللہ اور اس کے رسول اللہ ﷺ سے جنگ کا اعلان ہے تو ہمیں خوشی ہے کہ رب العزت نے ہمیں اس نیک کام کے لئے منتخب کیا ۔ ان شاء اللہ سیلانی ویلفیئر کی پوری انتظامیہ اس مقصد کے لئے حکمرانوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ تقریب میں یوسف حسین (صدر اور سی ای او ، فیصل بینک ) ، احمد علی صدیقی (Director IBA CEIF)، سید ثمر حسین (ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ) ، عارف حبیب (چیئرمین عارف حبیب انویسٹمنٹ لمیٹڈ )، مفتی یونس علی ( RSBM- پاکستان مورگیج ریفائنانس کمپنی ) ، عمر مصطفیٰ انصاری (سیکریٹری جنرل ،AAOIFI) ، رضوان حسین ( مینجنگ ڈائریکٹر ، سلام تکافل ) ، مفتی محمد ندیم صدیقی ( RSBM، سندھ بینک ) ، مفتی سید صابر حسین (RSBM، ایم سی بی اسلامک بینک ) ،محسن شیخانی (چیئرمین آباد) ، عامر پراچہ (سی ای او، یونی لیور) ، محمد علی ٹبہ (چیئرمین طبہ گروپ ) و دیگر

معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی ۔               مزید خبریں

وزیراعظم نے کُل جماعتی کانفرنس بلالی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت

آصف زرداری پر الزامات پر عمران خان کو بھی سمن کیا جا سکتا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

باجوہ نے مخالفین کو این آر او دینے کا کہا تو میں نے منع کردیا، باجوہ سے دوسرا اختلاف جنرل فیض کے

مسئلے پر ہوا ۔عمران خان

غیر اخلاقی اور بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.