ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، مصفطیٰ کمال

0

 متحدہ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال مردم شماری کے اعداد وشمار مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی مردم شماری پر منعقدہ اتقاق رائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ ہمیں درست نہیں گن رہے ہم اسے نہیں مانیں گے،سات اپریل کو خبر لگی کہ 1کروڑ37لاکھ آبادی ہے، مدت ختم ہونےکےبعد56لاکھ لوگوں کااضافہ ہوا۔

مصطفیٰ کمال کہا کہ اب بھی سب لوگوں کو نہیں گنا گیا، ہم نے اس کیلئے جدوجہد کی کسی صورت موجودہ اعداد وشمارنہیں مانیں گے۔

متحدہ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج بلوچستان کے پہاڑوں پرلوگ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں،کل تک وہ بھی اپنےمسائل آپ کےسامنےرکھتے ہوں گے،اگرکل ہم نہ ہوئےتو کوئی اورہوگاجو ہوسکتا ہےآپ کی بات نہ سنے،ہم کچھ نہیں چاہتےصرف اتنا کہتے ہیں کہ ہمیں درست گناجائے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ایک فیصد گھروں میں ایک فرد رہتاہے،اس کے برعکس کراچی میں نو فیصد گھروں میں ایک فرد رہتاہے،یہ گڑبڑصوبائی حکومت کررہی ہے،ہمارےکوٹے پربھی ہمیں نوکریاں نہیں مل رہیں، ہم صبرکررہےہیں، ہمارے بچے آن لائن ڈیلوری میں نوکریاں کررہےہیں

________________________________________________________________

رہنماؤں کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر عمران خان کا بیان سامنے آگیا

سپریم کورٹ کی عمران خان کو پیشی پر گاڑی میں لانے کے معاملے کی وضاحت

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.