مائیکل وان کی ایک بار پھر پی ایس ایل کی کُھل کر تعریف

0

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک بار پھر کُھل کر تعریف کی ہے۔

پاکستان سپُر لیگ کے سنسی خیز پلے آف میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری  ہیں ، 27 فروری کو ایونٹ کا فائنل لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

ایسے میں مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں پی ایس ایل کی کُھل کر تعریف کی اور کہا کہ پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہیں اور کرکٹ کے اس بڑے ایونٹ میں کرکٹ کا معیار بھی شاندار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹس کے مقابلے میں  پاکستان سپر لیگ کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے ۔

اس سے قبل رواں ماہ ہی مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ معیار کے مقابلے میں پی ایس ایل، آئی پی ایل سے زیادہ دور نہیں ہے، پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔

___________________________________________________

پشاور زلمی اسکواڈ کے 4 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.