مائیکل وان نے ورلڈکپ کیلئے بھارت کو ’فیورٹ‘ سمجھنا فضول قرار دے دیا

0

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کو فیورٹ سمجھنا بالکل فضول قرار دے دیا۔

مائیکل وان نے برطانوی اخبار میں اپنے کالم میں لکھا کہ جب اگلے سال بھارت میں ورلڈکپ شروع ہوگا تو لوگ بھارت کو فیورٹ کہیں گے جو کہ بالکل فضول بات ہے۔

مائیکل وان نے اگلے ورلڈکپ میں انگلینڈ کو بڑی ٹیم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگلے سال بھارت میں ہونے والا 50 اوور کا ورلڈ کپ جیتنا انگلش ٹیم کے لیے اگلا بڑا ٹکٹ ہوگا، ٹیم کے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

سابق انگلش کپتان نے لکھا کہ انگلینڈ کو بھی ورلڈ کپ کی فیورٹ  ٹیموں میں شامل کرنا ہوگا۔

انہوں نے اپنی تحریر میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو تجویز دی کہ بڑے ٹائٹل دوبارہ جیتنے کے لیے بی سی سی آئی کو انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کے ماڈل کو دیکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جارہا تھا تاہم سیمی فائنل میں انگلینڈ نے اسے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

__________________________________________________________________

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.