لاہور میں چکی کا آٹا ڈیڑھ سو روپے کلو ہو گیا

0

 لاہور(اردوخبریں نیوزڈیسک )لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا ڈیڑھ سو روپے مہنگا ہو گیا، ایک کلو چکی کا آٹا ڈیڑھ سو روپے کلو تک جا پہنچا۔

پنجاب کے دارالخلافہ میں 2 ہفتوں کے دوران 15 کلو کے تھیلے کی قیمت 300 روپے بڑھ چکی ہے۔

گندم کی قلت بھی برقرار ہے، سستے sکے حصول کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں عوام رُل گئے۔

حیدر آباد میں غیر معیاری سستا آٹا بھی غریبوں کو بھلا معلوم ہونے لگا۔

میر پور خاص میں لوگوں کو قطار میں لگنے کے باوجود آٹا نہ ملنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔

سرگودھا میں سستا آٹا ہوٹلوں کو دیے جانے کی شکایات بڑھ گئیں۔

________________________________________________

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر پاکستان اور بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.