میر شاہد حسین رند نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ دینے کے خلاف ریلی نکالی ، سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ دینے کے خلاف احتجاج

0

میر شاہد حسین رند نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ دینے کے خلاف ریلی نکالی ، سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ دینے کے خلاف احتجاج

لاڑکانہ (نمائندہ اردو خبریں)

پی ٹی آئی کے بانی ممبر میر شاہد حسین رند نے انجنیئر سیف اللہ ابڑو کو پی ٹی آئی کی جانب سے سینٹ ٹکٹ دینے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین سے اپیل کی ہے کہ ان سے ٹکٹ واپس لے کر پارٹی کے دیرینہ کارکن کو دی جائے، اس حوالے سے میر شاہد رند نے لاڑکانہ پریس کلب میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 سال کی جدو جھد کرنے والی پی ٹی آئی اس وقت پیراشوٹر اور نئے لوگوں کو اہمیت دے رہی ہے جو کہ بات سمجھ میں نھیں آرہی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرپٹ ٹھیکہ دار سیف اللہ ابڑو جیسے لوگ پیسے بناکے کبھی کسی پارٹی میں کبھی کسی پارٹی میں اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں جبکہ حلیم عادل شیخ کرپٹ ٹھیکہ دار سے ملکر پرانے نظریاتی کارکنان کو نظرانداز کرکے سندھ میں ٹیکنوکریٹ سینیٹ کی ٹکٹ دے دی جو کہ تبدیلی کے نام پر دھوکہ ہے اور اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، شاھد رند نے کہا کہ اگر سینیٹ کی ٹکیٹ کرپٹ ٹھیکہ دار سیف اللہ ابڑو کو دی گئی تو پی ٹی آئی کے چاہنے والے سمجھیں گے کہ سندھ میں بلدیاتی اور عام انتخات پلیٹ میں رکھ کر کرپٹ سابقہ حکمران پارٹی کے حوالے کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، انہوں نے پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین سے اپیل کی کہ سینیٹ ٹکٹ پارٹی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن کو دی جائے تاکہ پی ٹی آئی صوبے سندھ میں مضبوط ہوسکے، دوسری جانب پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شاھد رند، عبداللہ ہلیو، جاوید منگی، ایڈووکیٹ طارق رند اور دیگر نے شہر کے جناح باغ چوک پر پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کا پتلا نظر آتش کرکے ان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بیوی کے گاڑی کے کاغذات ضبط، وجہ کیا بنی

آج ائی ایس ایف شاہ عبدالطیف یونیورسٹی ،انصاف یوتھ ونگ ناردرن سندھ اور سینٹرل سندھ کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.