شاہ فیصل سے بچی لاپتہ: گلی میں لگے کمیرے کے ڈی وی آر کو ڈی کوڈ کرلیا گیا

0

کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی بچی کے  معاملے پر گلی

میں لگے کیمرے کے ڈی وی آر کو ڈی کوڈ کروالیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لا پتہ ہونے والی بچی کے  گھر کی گلی میں لگے کیمرے

کے ڈی وی آر کو ڈی کوڈ کروایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق  جس جانب کیمرے کا رخ ہے وہاں سے دعا گزرتے نظر نہیں

آئی، ممکنہ طور پر دعا کا گزر کیمرے کے دوسری طرف سے ہوا تھا۔

 پولیس کے مطابق کیمرا دعا کے گھر سے 10 سے 12 گھر آگے لگا ہوا ہے۔

دوسری جانب کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ کے اہلخانہ نے پولیس کی تیارکردہ رپورٹ کو غلط قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ غلط رپورٹ مرتب کرنے پر ایس ایچ او الفلاح کے خلاف

کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کے حکم پر ایس ایچ او الفلاح

بدر شکیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

__________________________________________________________________

گورنر کے حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکار پر لاہورہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.