محمد عامر نے انگلینڈ کے لئے کھیلنے سے متعلق اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا

0

محمد عامر نے انگلینڈ کے لئے کھیلنے سے متعلق اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا

سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانوی شہریت ملنے کے بعد برطانیہ کی طرف

سے کھیلنے سے متعلق افواہوں پر کہا کہ ان کے پاس برطانیہ کا رہائشی کارڈ ہے

کیوں کہ ان کی اہلیہ اور بچے وہاں سیٹلڈ ہیں اور اسی وجہ سے انہیں برطانوی

شہریت ملے گی ۔

 محمد عامر نے کہا کہ ان کا پاکستان کے علاوہ کسی ملک

کی نمائندگی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، اور انہوں نے کرکٹ کے ان صحافیوں پر تنقید

کی جنہوں نے کہا تھا کہ محمد عامر انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے کیلئے شہریت کی

درخواست دے رہے ہیں ۔

محمد عامر نے کہا کہ میرے پاس برطانیہ کا رہائشی کارڈ ہے ، ماضی کے بہت سے

کھلاڑیوں کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا ، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں برطانیہ کا

پاسپورٹ حاصل کرنا چاہ رہا ہوں تو لوگوں کو کیا مسئلہ ہے جبکہ میری بیوی بچے

برطانیہ شہری ہیں اور وہاں سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے مگر

وہ دنیا کی مختلف فرنچائز اور ٹی 20 لیگز میں کھیلیں گے ، انہوں نے کہاکہ وہ اس

وقت آئی پی ایل میں حصہ نہیں لے سکتے مگر مستقبل میں کھیلنےسے انکار بھی

نہیں کریں گے ۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سے متعلق رپورٹ جاری

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

راجہ ریاض کوووٹ تحریک انصاف کی وجہ سے ملے ، اپنی حد میں رہیں،حلیم عادل شیخ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.