منی لانڈرنگ کیس: نورا فتحی ٹیم کا وضاحتی بیان، متاثرہ قرار دیدیا

0

200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے کیس میں نورا فتحی کی ٹیم نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نورا فتحی اس کیس کے متاثرین میں شامل ہیں۔

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ سے متعلق زیر تفتیش کیس کے حوالے سے نورا فتحی کی ٹیم نے وضاحت جاری کی ہے۔

کینیڈین نژاد بھارتی ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی گزشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلبی پر حاضر ہوئیں اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں 2 ملزمان چندرا شیکھر اور اُن کی اہلیہ پہلے ہی گرفتار ہیں اور نورا فتحی کو اسی جوڑے سے ملی مبینہ معلومات کی بنیاد پر پوچھ گچھ کےلیے بلایا گیا تھا۔

وضاحتی بیان میں ٹیم نے موقف اختیار کیا کہ نورا فتحی خود اس کیس میں متاثرہ ہیں اور وہ حکام سے تعاون کررہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ نورا فتحی سے متعلق میڈیا میں کئی طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں، جن پر ڈانسر و اداکارہ کی طرف سے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ خود اس معاملے کی متاثرہ اور گواہ ہیں، وہ تفتیشی حکام کے لیے معاون و مدد گار ہیں۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ ہم یہ صاف کردینا چاہتے ہیں کہ نورا فتحی کسی بھی نوعیت کی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، وہ ملزمان کو نہ تو جانتی ہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ کبھی رابطے میں رہی ہیں۔

_____________________________________________________________

گلگت سے لاہور آنے والی پی آئی اے پرواز حادثے سے بچ گئی

آریان خان کی رہائی کیلئے گوری خان نے ’منّت‘ مان لی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.