مون سون سسٹم سندھ میں داخل، کراچی میں تیز بارش کا امکان

0

سندھ میں مون سون سسٹم داخل ہو گیا ہے، کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا موسم کی صورتِ حال سے متعلق کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں سندھ پر آج سے اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان، تاہم تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد، ٹھٹھہ، سکھر، لاڑکانہ کے علاوہ خیر پور، جیکب آباد، شکار پور، جامشورو میں بھی 23 سے 25 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، جہلم، ملتان، بہاولپور سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

___________________________________________________________

امریکی صحافیوں اورفٹ بال ٹیم کی جان بچانے پر امریکی صحافی کا وزیراعظم کے نام خط، عمران خان کا جوابی خط بھی سامنے آگیا

میں وارڈ 8کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشیش کروں گا۔ بابرجمال

ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے دیکھے ہیں، ڈیرن سیمی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.