پشاور میں 100سے زائد افغان مہاجرین گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

0

 صوبائی دارلحکومت میں پولیس نے 129افغان مہاجرین کو سیکیورٹی فورسز پر پتھر اﺅ کرنے، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرلیا،

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین فیز تھری سکوائر پر یوم استحصال منا رہے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک کا بہاﺅ متاثرہوا اور زبانی تلخ کلامی کے بعد مقامی شہریوں اور افغان مہاجرین کے درمیان جھڑپ ہوگئی، اس دوران کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور کچھ لوگ زخمی بھی ہوگئے ۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے موقع پر موجود افراد نے پولیس کو فوری طور پر اطلاع کی جس پر اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر 26مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔ بعد میں ملحقہ آبادیوں میں چھاپہ مارکارروائیاں کی گئیں تاکہ دیگر ذمہ داران کو کٹہرے میں لایاجاسکے۔

_____________________________________________________________

چنگچی رکشے میں لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کا واقعہ دراصل لاہور کے کس علاقے میں پیش آیا اور پولیس کیا کر رہی ہے ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

گریٹر اقبال پارک واقعہ، پولیس نے 71سالہ بزرگ کو بھی حراست میں لے لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.