’ماﺅں نے اپنے بچے تک کئی فٹ اونچی باڑ کے اندر اچھال دیئے‘ لوگوں کی کابل سے نکلنے کی کوشش، غیرملکی میڈیا کاایسا دعویٰ کہ دل کانپ اٹھے

0

 کابل پر قبضے کے بعد خوفزدہ شہریوں کے کابل ایئرپورٹ پہنچنے اور طیاروں میں زبردستی سوار ہونے کی ویڈیوز منظرعام پر آتی رہیں۔ ہزاروں لوگ تو ایئرپورٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے مگر ان سے بھی زیادہ کو امریکی و برطانوی فوج نے باہر ہی روک دیا اور پھر کچھ ایسی دلدوز ویڈیوز منظرعام پر آئیں کہ دیکھ کر روح کانپ اٹھے۔

دی سن کے مطابق ایئرپورٹ کے باہر کھڑے مردوخواتین اور بچے اندر موجود برطانوی فوجیوں سے التجائیں کر رہے ہوتے ہیں کہ انہیں ایئرپورٹ کے اندر آنے دیا جائے اور دیگر لوگوں کی طرح انہیں بھی محفوظ مقام تک پہنچایا جائے۔جب مغربی فوجیوں نے انہیں اندر آنے کی اجازت نہ دی تو کئی ماﺅں نے اپنے شیر خوار بچے ایئرپورٹ کی دیوار پر لگی خاردار تار سے اندر پھینک دیئے۔

 ایک برطانوی آفیسر نے دی انڈیپنڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”مائیں افغانستان سے فرار ہونے کے لیے اس قدر بے قرار تھیں کہ ایک ماں جو باڑ کی دوسری طرف کھڑی تھی، اچانک چلائی کہ ”میرے بچے کو بچا لو۔“ یہ کہہ کراس نے اپنے بچے کو کئی فٹ اونچی باڑ سے اندرہماری طرف پھینک دیا۔ایسے کئی واقعات میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ان میں سے اکثر بچے خار دار تار کے اوپر گرے۔ یہ منظر انتہائی تکلیف دہ تھا۔رات کے اختتام تک ہم میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں تھا جو ان دلدوز مناظر پر رو نہیں رہا تھا۔“

_____________________________________________________________

شادی کے موقع پر دولہا کے سہراباندھنے کی روایت لیکن اب ایک بھارتی دولہا ایسا سہرا سجائے سامنے آگیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

نواسہؓ رسولﷺ نےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکےدین اسلام کو حیات نو بخشی :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

”میں اس لیے فرار ہوا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ مجھے بھی نجیب اللہ کی طرح ۔۔“اشرف غنی کا اپنے ویڈیو پیغام میں بڑا دعویٰ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.