موٹروے کا ٹول ٹیکس بڑھا دیاگیا، لاہور سے اسلا م آباد کا ٹول کتنا ہو گا ؟ جان کر شہری جی ٹی روڈ پر سفر کرنا شروع کر دیں گے

0

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر سے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافے کے بعد لاہور سے اسلام آباد کا ٹول 830 روپے سے بڑھ کر 910 روپے ہو جائے گا اور لاہور سے چکری کا ٹول ٹیکس 800 روپے ہو گا، جس کا اطلاق 26 اگست سے ہوگا ۔موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ” مور “ کے درمیان 20 سالہ معاہدے کے تحت بڑھایا جارہاہے ۔

اسلام آباد لاہور موٹر وے ایم ٹو ، پشاور اسلام آباد موٹروے ایم ون پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم تھری، شورکوٹ ملتان موٹروے ایم فور اور ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر عائد ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔یاد رہے گذشتہ سال بھی ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو نیشنل ہائی ویز کی مرمت و دیکھ بھال کے لئے سالانہ 92 ارب درکارہیں جس میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث امسال اضافہ ہوا ہے۔ 

_____________________________________________________________

عثمان بزدار کا خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس، لاہور پولیس کے بڑے عہدوں پر نئی تعیناتیاں بھی کردی گئیں

گریٹر اقبال پارک واقعہ: لاہور پولیس کے اہم عہدے دار کو برطرف کردیا گیا

ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.