سارے غنڈے جمع کر کے MQM بنادی گئی، فواد چوہدری

0

 لاہور(اردوخبریں نیوزڈیسک ) رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے ایم کیو ایم پر تنقیدی ٹوئٹ کی ہے۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا، پھراسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیوایم بنا دی گئی۔

فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ عشروں آگ اور خون کا کھیل کھیلا گیا، مشکل سےجان چھوٹی، اب پھر خیال آ رہا ہے تحریک انصاف کو روکنا ہے۔

اُن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ پھرخیال آ رہا ہے بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.