مبشر لقمان کو شرم آنی چاہیے اور انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہئے

0

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان پر برس پڑے

نجی ٹی وی پروگرام میں مبشر لقمان کا اسرائیلی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو چلایا گیا- تو علی محمد خان نے کہا کہ مبشر لقمان کو شرم آنی چاہیے اور انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہئے -میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح کی انہوں نے گفتگو کی ہے پاکستان میں کسی کو اپنا منہ نہیں دکھانا چاہئے- میں ان کی عزت کرتا تھا -آپ کون ہوتے ہیں یہ فیصلہ کرنے والے کہ اسرائیل ایک بہت اچھا ملک ہے -وہاں جو روز اسرائیلی ٹینکوں کے نیچے فلسطینیوں کے سر چلے جاتے ہیں- ہمارا بیت المقدس ان کے قبضے میں ہے-  یہ کس قسم کی باتیں کر رہے ہیں -وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میرے وزیراعظم نے وہ بات کی جو ہر پاکستانی اور ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے  وہ یہ کہ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا ہے ہم اپنے اصولی موقف پر قائم رہیں گے- ہمارے لئے وزیراعظم سے زیادہ قائد اعظم کی بات کی اہمیت ہے- مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین ان کے دل کے بہت قریب تھا- انہوں نے ان ریکارڈ یہ بات کی تھی کہ اسرائیل مغرب  کا ناجائز بچہ ہے- جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا اور جب تک بیت المقدس سے قبضہ نہیں چھڑویا جاتا –  پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.