عمران خان کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر مفتی منیب الرحمان کا ردعمل

0

عمران خان کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر مفتی منیب الرحمان کا ردعمل

ابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان کی تائید کردی۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابقمفتی منیب نے عمران خان کے امریکی چینل کو دیئے انٹرویو پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور امریکا کو اڈے نہ دینے اور خواتین کے مختصر لباس  کے حوالے سے واضح مؤقف پر داد و تحسین پیش کی۔مفتی منیب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم خواتین کے لباس کے حوالے سے وزیراعظم کے مؤقف کی تحسین و تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ لبرل عناصر کیلئے یہ بات بہت تکلیف دہ ہے، ہمیں ان سے ہمدردی ہے لیکن عمران خان کا مؤقف درست ہے۔مفتی منیب نے وزیراعظم کے امریکا کو ہوائی اڈے نہ دینے کے صاف انکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اڈے دینے کی تاریخ پاکستان کیلئے انتہائی حد تک روح فرسا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نے  بھاری قیمت ادا کی ہے، یہ سراسر خسارے کا سودا ہے۔مفتی منیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہماری دعا ہے کہ وزیراعظم اپنے بیانات پر ہر صورت قائم رہیں اور کبھی یوٹرن  نہ لیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بلاول بھٹو کا لاہور دھماکے پر بڑا مطالب

جوہر ٹاؤن میں دھماکا کیسے ہوا، خاتون کا اہم انکشاف

جوہر ٹاؤن دھماکہ ، زخمیوں کے جسم میں بال بیرنگ کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.