محمد یوسف کا ریکارڈ نہیں ٹوٹ سکا

0

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف کا 15 سالہ ریکارڈ نہیں ٹوٹ سکا۔

ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف کے پاس ہی ہے۔

محمد یوسف نے2006 میں 11 میچوں کی 19 اننگز میں 1788 رنز بنائے تھے جس میں 9 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ سب سے زیادہ ایک اننگز میں 202 رنز بنائے تھے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ایک کلینڈر ایئر میں 1708 رنز بناسکے، انہیں یہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے81 رنز درکار تھے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں کی دوسری اننگز میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان کو 109 رنز بنانے تھے مگر وہ صرف 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.