ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے

0

ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے

قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ، نائب امیرملا عبدالغنی برادر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

افغان طالبان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان رہنما ملاعبدالغنی برادر آج حکومت سازی سے متعلق مشورے شروع کریں گے۔

افغان طالبان کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر کابل میں افغان سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ طالبان کے شریک بانی اور امریکا سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر چند روز قبل ہی 20 برس بعد قندھار پہنچے ہیں جہاں میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

___________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.