کراچی والوں پر نیا ٹیکس لگانے کی تیاری ، مرتضی وہاب کی تصدیق

0

کراچی والوں پر نیا ٹیکس لگانے کی تیاری ، مرتضی وہاب کی تصدیق

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے  کہا ہے کہ  کہ نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ہمیں کے الیکٹرک بل کے ذریعے میونسپل ٹیکس وصول کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

 کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال اور انتظامات سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں پر کوئی نيا ٹيکس عائد نہيں کيا، وصولی کا طريقہ تبديل کيا ہے۔ آئندہ سے ميونسپل ٹيکس کے اليکٹرک بل کے ذريعے وصول کيا جائے گا، نيپرا نے ہميں تحریری اجازت دیدی ہے۔کراچی کے شہریوں پر عائد ٹیکس کے الیکڑک کے ذریعے جمع کرنے کے معاملے پر محکمہ توانائی کو خط لکھا تھا، جس میں وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ نیپرا سے اجازت دلوانے اور معاہدہ کرنے میں معاونت کی جائے۔

___________________________________________________

مدینہ کی پاک ریاست کا نام لےکرعوام کے ساتھ مذاق کیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.