مسلمان باکسر خبیب کو امریکی باکسر فلائیڈمے ویدر کیخلاف میچ کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی پیشکش لیکن انہوں نے دراصل کیوں ٹھکرادی تھی؟ پہلی بار کھل کر بول پڑے

0

روس کے مسلمان باکسر خبیب نورماگومیدوف کو امریکی باکسر فلائیڈمے ویدر کے خلاف ایک میچ

کھیلنے کے لیے 10کروڑ ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی لیکن خبیب نے یہ پیشکش ٹھکرا دی تھی

حالانکہ ابتدائی طور پر مے ویدر کو خبیب کی طرف سے ہی یہ چیلنج کیا گیا تھا، لہٰذا خبیب کے چیلنج

کرنے کے بعد اس آفر کو ٹھکرا دینے پر لوگ دنگ رہ گئے۔ اب بالآخر خبیب نے یہ آفر ٹھکرانے کی

حیران کن وجہ بتا دی ہے۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق سابق باکسر مائیک ٹائسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خبیب نے کہا ہے کہ میں

پیسہ کمانے کے لیے باکسنگ میں نہیں آیا تھابلکہ میراث کے لیے آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مائیک ٹائسن کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خبیب کا کہنا تھا کہ ”میں باکسنگ

کمیونٹی کو ’اپ سیٹ‘ نہیں کرنا چاہتا۔ یقینا اتنی بڑی رقم بہت حیثیت رکھتی ہے لیکن میں کبھی رقم کے

لیے نہیں لڑا، رقم ایک اچھی چیز ہے لیکن اکثر اوقات یہ بری ہی ہوتی ہے۔ رقم آپ کو ایسی صورتحال

سے دوچار کرتی ہے جو آپ نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھی ہوتی اور جب آپ کے پاس اتنی زیادہ رقم

آ جاتی ہے تو آپ یہ بھی نہیں جانتے کہ آپ کو اب کیا کرنا ہے۔یہ صورت قدرے خطرناک بھی ہوتی

ہے۔ یہی وجہ تھی کہ میں نے مے ویدر کے ساتھ میچ کی آفر ٹھکرا دی۔“

 واضح رہے کہ جب خبیب کی طرف سے یہ چیلنج دیا گیا اس وقت دونوں باکسرز نے اپنے کیریئر میں

کوئی ایک میچ بھی نہیں ہارا تھا اور یہ دونوںباکسر ایسے تھے جو جتنے میچ کھیلے، سب کے سب

جیتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ خبیب نے اپنے چیلنج میں کہا تھا کہ آﺅ فلائیڈ، اب ہماری لڑائی کا وقت ہے۔

یہ 50-0بمقابلہ 27-0میچ ہو گا۔ ہم دو کھلاڑی ہیں جو کبھی نہیں ہارے۔“

_____________________________________________________________

پیلز پارٹی کی سینئر رہنما مینہ خان 30 سالہ رقابت چھو ڑ کر ٹیم کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل افتاب حسین صدیقی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.