مستونگ: لیویز چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

0

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ببری کے قریب واقع لیویز چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔لیویز حکام کے مطابق چوکی پر حملے میں 2 لیویز اہلکار شہید ہو گئے۔لیویز انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد دہشت گرد اسلحہ بھی لے گئے۔اے سی مستونگ کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔مقامی افراد نے واقعے کے بعد کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ احتجاجاً بلاک کر دی ہے۔

__________________________________________________________________

قومی اسمبلی، صدر علوی کے اقدامات پر شدید تنقید ’’مواخذے‘‘ کی تجویز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.