میری بہن بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا پہلا لمحہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

0

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میری بہن بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا پہلا لمحہ ہے

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میری بہن بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا پہلا لمحہ ہے- ایک بیان میں بلاول بھٹو نے محمود چوہدری کے ساتھ اپنی بہن بختاور بھٹو کے نکاح کے بندھن میں بندھنے کے بعد نئے جوڑے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا- انہوں نے کہا  مجھے ایسا لگا ہے کہ اس خوشیوں کے لمحہ میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں- بلاول بھٹو زرداری نے کہا میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی شروعات  پر مبارکباد- سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کا نکاح کل  ہوگیا ہے- محمود چوہدری کے ساتھ بختاور بھٹو زرداری کے نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی- شادی کی اس تقریب میں دونوں خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے- بلاول ہاؤس میں خوشیوں کے شادیانے بج رہے ہیں- 24 جنوری سے بلاول  ہاؤس میں محفل میلاد کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے- بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری  کے اہل خانہ نے ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب میں صنم بھٹو، فریال تالپور، ڈاکٹر عاصم حسین، اور دیگر نے شرکت کی-

نازیہ سولنگی مرحومہ کے لواحقین کا احتجاج

خواجہ اجمیر نگری فنگشنل لیگ کے دفتر پر فائرنگ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، سردار عبدالرحیم

ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت کووڈ19سے متاثرہ دیہی آبادی میں22کروڑ روپے کی تقسیم

بختاور بھٹو کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول بھی جاری

فلسطین اور بیت المقدس پر قبضہ ہوا ہے ،جبکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بات کرتے ہیں، فضل الرحمن

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.