عمران خان کے 3 سابق وفاقی وزراء سے نیب کی ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ

0

عمران خان حکومت کے 3 وفاقی وزراء سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

نیب ذرائع کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان دور کے 3 وفاقی وزراء فروغ نسیم، علی زیدی اور خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیانات قلمبند کرادیے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزراء نے نیب ٹیم کو بتایا کہ این سی اے 190 ملین پاؤنڈ کابینہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق بیان میں عمران خان دور کے وفاقی وزراء نے کہا کہ کابینہ میٹنگ میں منظوری کےلیے کہا گیا۔

وزراء نے نیب ٹیم کو بتایا کہ ہمیں این سی اے دستاویزات پر کوئی بریفنگ نہیں دی گئی، اس کیس سے متعلق دستاویزات ہمارے پاس موجود نہیں ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق تینوں سابق وفاقی وزراء مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، اُن سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تینوں سابق وزراء کے بیانات کا نیب ٹیم جائزہ لے گی۔

__________________________________________________________________

اسحاق ڈار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

دو دن سستا ہونے کے بعد آج سونا مہنگا ہوگیا

9 مئی کے واقعات عمران خان کے اُکسانے پر ہوئے، طلال چوہدری

پیپلز پارٹی کیخلاف زیادہ باتیں کرنے والوں کو پارٹی میں نہیں لیں گے، یوسف رضا گیلانی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.