نیب نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ‏ڈالنے کیلئے وزراتِ داخلہ کو خط لکھ دیا

0

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ‏ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر

شہبازشریف اور دیگر تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ‏ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا ،

نیب لاہور نے خط 28 اپریل کو نیب ہیڈ کوارٹرز کو ارسال کیا ، جس میں لاہورہائی

کورٹ کا ‏فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔ تفصیلات

کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ

ریفرنس میں شہبازشریف ‏اور دیگرشریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں

کیوں کہ ٹھوس شواہد پر مبنی منی لانڈرنگ کیس پرعدالتی کارروائی جاری ہے ، ‏اس

لیے شہبازشریف کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ٹرائل میں موجودگی ضروری ہے

، جب کہ 5 ملزمان ‏کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت

منظوری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، میڈیا ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی طرف

سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے

کی گئی ضمانت منظوری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں ڈی جی

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،

اس دوران ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل خلیق الزمان نے فل بینچ کے فیصلے سے متعلق

بریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہبازشریف منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی

ملزم ہیں ، جسٹس اسجد گھرال نے شہباز شریف کی ضمانت مسترد کرنے کا اختلافی

نوٹ لکھا تھا۔

پنجاب حکومت کا عید کے بعد لاہورمیں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے

وفاقی حکومت کا حدیبیہ پیپرملز کیس کے متعلق بڑا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب سے واپس آتے ہی اہم اجلاس طلب کرلیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.