ناصر حسین کا ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل

0

سید ناصر حسین شاہ کا ایم کیو ایم پاکستان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)

 صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہر معاملے میں لسانیت کو لیکر آتی ہے۔ رسی جل گئی پر بل نہیں گیا۔ او بھائی جب آپ نے اپنے قائد سے ترک تعلق کر دیا ہے تو ان کی سوچ سے بھی علیحدگی اختیار کریں۔ سید ناصر حسین شاہ کا ایم کیو ایم کو ایک بار پھر مشورہ

تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کروا کر روشنیوں کے شہر کا بیڑہ غرق کرنے والے تو آپ لوگ ہیں۔ اب روز آکر مگر مچھ کے آنسوں بہاتے ہیں۔   کراچی کے با شعور عوام اب آپ لوگوں کو پہچان چکے ہیں۔  اردو بولنے والوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو لوگ مسترد کر چکے ہیں۔  حلقہ 249 میں ان کا امیدوار چھٹے نمبر پر آیا۔  مردم شماری پر پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے واضع موقف ہے، کہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ آپ نے تو محض دو وزارتوں کے مزے لینے کے لیے مردم شماری کے معاملے پر پی ٹی آئی سے سودا کر لیا ہے۔   اگر کراچی کا اتنا درد ہے ، تو اس کا ثبوت دیں اور وفاقی وزارتوں سے استعفیٰ دیں۔ کراچی پر امن شہر بن گیا ہے، اس کا امن امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔  تمام قومیتیں ایک دوسرے سے مل جل کر رہ رہی ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیرِ اعظم نے اب تک کتنے غیر ملکی دورے کیئے؟ جانئے

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشتگرد ہلاک

بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ، بلاول بھٹو

سیرت النبی کو بطور مضمون نصاب میں شامل کیا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.