قومی ڈائیلاگ اس وقت اشد ضروری ہے، وزیر اعظم

0

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں  پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں، قومی ڈائیلاگ اس وقت اشد ضروری ہے۔

پاکستان کا آج 75 واں جشن آزادی منایا جا رہا ہے، اس موقع پر اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے قومی پرچم بلند کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، قوم اور سمندر پار پاکستانیوں کو 75 واں یومِ آزادی مبارک ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی ضرورتوں، بھوک، افلاس اور پسماندگی سے آزادی کا نام ہے، حالیہ بارشوں میں ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں بہت نقصانات ہوئے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ شرپسند قوتوں کو ملی وحدت و باہمی اتفاق سے کچل دیں گے، کسی بھی قوم کے لیے اندرونی خلفشار، تقسیم اور انتشار سے بڑھ کر کوئی چیز خطرناک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ عبدالستار ایدھی اور ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ملک حاصل کیا گیا، صنعت و حرفت اور معیشت کے شعبے میں ملک ترقی کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم جوہری قوت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں بن سکتے، آزادی کی حفاظت کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہائیں گے۔

__________________________________________________________________

2 ارب کے کیس میں مطلوب حمزہ شہبازفرار ہوگئے 5

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.