نیشنل ٹی20 کپ: خیبر پختونخوا نے سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

0

نیشنل ٹی 20 کپ کے 25 ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹ پر 152رنز بنائے۔

آج کے میچ میں سرفراز احمد کی جگہ انور علی نے سندھ ٹیم کی قیادت کی، گزشتہ میچ کے سنچری میکر شرجیل خان آج 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سندھ کی طرف سے شان مسعود 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان انور علی نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔

خیبرپختونخوا کے افتخار احمد نے 2، آصف آفریدی اور نیاز خان نے 1،1وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں7ویں اوور تک خیبرپختونخوا کی ابتدائی 3 وکٹ 54 رنز پر گر گئیں۔

خیبرپختونخوا کے محمد حارث 7، امیر عظمت 18 اور مصدق احمد 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور افتخار احمد نے خیبرپختونخوا کی اننگز کو سنبھالا دیا، دونوں کھلاڑیوں نے ناقابل شکست 100 رنز کی شراکت قائم کی۔

صاحبزادہ فرحان نے 49 اور افتخار احمد 55 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، میچ میں عمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر افتخار احمد مرد میدان ٹھہرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.