ملک بھر میں کرونا کیسز میں کمی، مزید 71 جاں بحق

0

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر موجود ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار 580 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 164 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 68 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 206 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 63 ہزار 909 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 964 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 32 ہزار 726 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

__________________________________________________________________

ہوٹل میں پلیٹیں پھینکنے کے الزام میں معروف اداکار کو گرفتار کرلیاگیا

الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، ہمیں ڈانٹ بھی سکتا ہے: چیئرمین نادرا

پاکستان میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27ہزار سے تجاوز کرگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.