اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر نامعلوم افراد کا مبینہ حملہ

0

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نواب شاہ میں حلیم عادل شیخ پر حملے کی مذمت

کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کوکچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی

حکومت پر ہوگی ، اس لیے واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں

لایا جائے ، کیوں کہ یہ صوبے کا امن خراب کرنےکی کوشش ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ

مرادعلی شاہ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ، اپوزیشن

لیڈر سندھ اسمبلی کہتے ہیں کہ گزشتہ 13 سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، ہم

سندھ کے ہر ایک ادارے پر پٹیشن فائل کریں گے جب کہ صوبے میں آئین کی خلاف

ورزی بھی جاری ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کا نہ ہونے کا مطلب

ہے کہ صوبے میں جمہوریت کا قتل ہوگیا، جمہوریت کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں

گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

کا ایک رکن بھی اپوزیشن سے نہیں ہے ، سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی

لیڈروں کو بات نہیں کرنے دی گئی اور عجلت میں صوبائی بجٹ کو منظور کیا گیا ،

سندھ کا بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں، سندھ میں

تیرہ سال کے دوران ایک ہزار 400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔

___________________________________________________

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے کا فیصلہ

مکمل لاک ڈاﺅن سے ملکی معیشت تباہ نہیں کرسکتے.عمران خان

شدید مہنگائی کے باوجود پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا

بھارت میں کورونا وائرس کی قسم ”ڈیلٹا“کی تباہ کاریاں جاری

کورونا کی چوتھی لہر ایک دن میں مزید 62 افراد کی جان لے گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.