نوازشریف کا پنجاب میں عبرتناک شکست پر اظہار برہمی

0

دوسری جانب جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رابطہ کیا ، اس دوران ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ امیدواروں کی شکست پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان مسلم لیگ ن کو ہوا ہے لیکن ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے 15 ، مسلم لیگ ن کے 4 اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ، پاکستان تحریک انصاف جھنگ کی دو، لاہور کی تین اور ملتان، راولپنڈی، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، خوشاب، بھکر، شیخوپورہ، فیصل آباد، لودھراں سے ایک ایک نشست پر کامیاب ہوگئی جب کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 4 نشستوں پر کامیاب ہوسکی جن میں لاہور (168)، مظفر گڑھ (273)، بہاولنگر اور راولپنڈی پی پی 7 کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوسکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.