این سی اوسی کی 24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورانٹس اور شادی ہالز کھولنے کی اجازت
این سی او سی نے ملک بھر میں24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور سیاحت
کھولنے کی اجازت دے دی، 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں مرحلہ وار سکول
کھولنے کی اجازت ہوگی، ایس اوپیز کے ساتھ شعبوں کو کھولا جاسکے گا۔ تفصیلات
کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس
کے دوران ملک کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے، سیاحتی مقامات سمیت دیگر کاروباری
شعبے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی اوسی نے یکم جون سے ریسٹورانٹس اور
24 مئی سے تعلیمی ادارے بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے، 24 مئی سے 5 فیصد
سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔
مزار، سینماء گھر، ریسٹورانٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں ہوگی۔
اسپورٹس، میلوں اور ثقافتی تقریبات پر بھی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ ان ڈور
اور آؤٹ ڈور موسیقی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات پر مکمل پابندی رہے گی، واکنگ
ٹریکس ایس او پیز کی شرائط کے ساتھ کھلے رہیں گے۔
22 مئی سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن ہفتہ اتوار پابندی
ہوگی۔ پبک ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔
ریلوے سروس 70فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ اسی طرح یکم جون
سے شادی ہالز کو آوَٹ ڈور کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالز کو ڈیڑھ سو افراد کے ساتھ
کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح 24 مئی سے ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ
رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریسٹورنٹس کو پورے ہفتے میں
ٹیک اوے کیلئے 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ یکم جون سے کھولے
جانے والے شعبوں کا حتمی جائزہ27 مئی کو لیا جائے گا۔
Major decisions taken in today’s NCOC session are attached. pic.twitter.com/e6qvG3LZoT
— NCOC (@OfficialNcoc) May 19, 2021
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کورونا وباء بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس مزید بند رکھنے کا فیصلہ
عمران خان پر اعتماد نہ کرنے والوں کی پارٹی میں رہنے کی گنجائش نہیں، شاہ محمود قریشی
ایسی حکومت کا حصہ نہیں ہوسکتا جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے: گورنر پنجاب
حافظ سعد رضوی کی رہائی کا معاملہ ، عدالت نے حکومت سے رپورٹ طلب کر لی
جہانگیر ترین گروپ کا اعلان سامنے آتے ہی شاہ محمود قریشی کی ٹیم میدان میں آگئی
جہانگیر ترین کاہم خیال گروپ اب خبیرپختون خوا اسمبلی میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ؟
اسمبلیاں تحلیل ہونے کا خدشہ، جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کا مستعفی ہونے کا عندیہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 52ہزار فلسطینی بے گھر ہو گئے
اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری معاملات طے اور سیز فائر کیلئے کام کر رہے ہیں ، اقوام متحدہ