این سی او سی نے یوم علیؓ، اعتکاف ، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

0

  این سی او سی نے یوم علیؓ، اعتکاف ، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں 

              این سی او سی کے مطابق یوم علیؓ پر ایس او پیز پر مکمل عمل یقینی بنایا جائے اور یوم علیؓ پر کوڈعلامات والے افراد کو شرکت کی اجازت نہ دی جائے ، جب کہ یوم علیؓ کی مناسبت سے مجالس آن لائن ہوں یا پھر آؤٹ ڈور منعقد کی جائیں اور علماء ، ذاکرین کی کرونا رپورٹ نیگٹو ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کی کرونا وائرس علامات والے افراد مسجد کی بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں اور معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سے لائیں جب کہ مشترکہ سحر و افطار سے گریز کیا جائے ، جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں نمازیوں کے آنے جانے کا الگ راستہ رکھا جائے جب کہ داخلی راستے پر

اسکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے

این سی او سی کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع کے لیے نمازی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کر کے آئیں ، صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے اور وضو خانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے ، جب کہ شب قدر پر بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد مسجد نہ آئیں۔ اسی طرح این سی اوسی نے 8 مئی تا 16مئی’’گھر رہو محفوظ رہو کی گائیڈ لائنز بھی جاری کردی ہیں، جس کے تحت چاند رات بازاروں، مہندی، کپڑوں کے اسٹالز، مارکیٹیں،بند رہیں گے، یکم مئی یوم علی، شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع گائیڈ لائنز پرعملدرآمد کروایا جائے گا ، این سی اوسی نےوباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے یکم مئی یوم علی، شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع کیلئے گائیڈ لائنز پرعمل یقینی بنانے کی ہدایت کردی ، 8 سے16 مئی تک چاند رات بازاروں، مہندی،کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

 

تفریحی مقامات اوران کے گرد موجودبھی بند رہیں گے ، نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی ، بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی ، 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی ، این سی او سی نے مزید فیصلہ کیا کہ عیدلفطرپرتعطیلات 10 سے15 مئی تک ہوں گی ، 8 مئی سے 16مئی تک ’’گھررہیں محفوظ رہیں‘‘ کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹیں، دکانیں بند  رہیں  گے، لاک ڈاون دنوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا ئیگی

وزیر اعظم بغیر پروٹوکول اسلام آباد کی سڑکوں پر ، لوگ وزیراعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران

 

پنجاب میں کورونا کے برطانوی وائرس نے پنجے گاڑھ لیے

 

زلفی بخاری نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن سے متعلق خوشخبری سنا دی

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.