اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کی حمایت، نیتن یاہو کی امریکی کردار کی تعریف

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کی حمایت، نیتن یاہو کی امریکی کردار کی تعریف

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور بچوں

اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دینے کے لیے بیان کو رکوانے

پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے بائیڈن انتظامیہ نے تیسری مرتبہ اس بیان کا مسودہ

مسترد کر دیا جس میں تشدد میں کمی پر زور دیا گیا تھا اور غزہ میں شہری جانوں

کے ضیاع اور ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری تشدد میں لوگوں

کے زخمی ہونے پر تشویش ظاہر کی گئی تھی.

امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے سرکاری بیانات میں اسرائیل پر تنقید رکوانے
کی تاریخ بہت پرانی ہے اور امریکہ اس مقصد کے لیے باقاعدگی کے ساتھ ویٹو کی
طاقت بھی استعمال کرتا رہا ہے ایسے وقت میں امید کی جا رہی تھی کہ امریکہ سلامتی
کونسل کے اس بیان پر دستخط کر دے گا جس میں اسرائیل اور حماس دونوں پر زور
دیا گیا تھا کہ وہ مزید ہلاکتیں روکنے کے لیے اقدامات کریں لیکن ایک ہفتے میں
تیسری مرتبہ امریکہ کا کہنا تھا کہ وہ بیان کے الفاظ سے اتفاق نہیں کرے گا.

یہ ایک ایسا فیصلہ ہے کہ جس نے اطلاعت کے مطابق امریکی اتحادیوں کو سخت

حیرت میں مبتلا کر دیا اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز پیر کی دوپہر ٹوئٹر پر اپنی

پوسٹ میں امریکی اقدامات پر اس کا شکریہ ادا کیا انہوں نے لکھا کہ میں اخلاص کے

ساتھ امریکی انتظامیہ اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، جن کے ساتھ میری اس ہفتے بات

ہوئی تھی، کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بجا طور پر اقوام متحدہ کے اس

غیرمنصفانہ بیان کو روکا جس میں اسرائیل کے غزہ میں اقدامات پر تنقید کی گئی تھی.

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو

ہمارے شہری اہداف کو نشانہ بناتی ہے اور جنگی جرائم میں ملوث ہے ہمارے مقاصد

صرف دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو توڑنا اور اپنے لوگوں کو بچانا

ہے اسرائیل پر یہ تنقید منافقت پر مبنی اور دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی کے

راستے میں رکاوٹ ہے. وائٹ ہاﺅس کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم

 نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات کی اور جنگ بندی کی حمایت کا اظہار

کیا امریکی صدر، جو اسرائیل کا بھرپور دفاع کرنے کا طویل ریکارڈ رکھتے ہیں ان

کے بارے میں کہا جاتا کہ انہوں نے اپنے اس نظریے پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو

اپنا دفاع کرنے کا حق ہے لیکن انہوں نے دو فریقین کے درمیان تشدد کے مسئلے اور

بیت المقدس میں قیام امن کی کوششوں کا خیرمقدم بھی کیا ہے

___________________________________________________

کورونا وباء بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس مزید بند رکھنے کا فیصلہ

جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا، علامہ طاہر اشرفی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا آج رات امریکا روانہ ہونے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کی جمعے کوفلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج کی ہدایت

برطانوی کرکٹر بھی فلسطینی شہریوں پر جاری مظالم پر چپ نہ رہ سکے، اہم پیغام جاری کردیا

فلسطینیوں کی بے بسی کا اصل سبب کیا ہے ؟ اداکارہ نیلم منیرنے اپنا درد دل بیان کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.