نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کردی

0

نیوزی لینڈ کے میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کردی ہے، کیوی بورڈ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے۔

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ پی سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں،ایف ٹی پی 2023ء مکمل ہونے سے قبل دونوں بورڈز منسوخ دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر رضامند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کو نومبر 2022 میں دورے کی تجویز دے سکتے ہیں۔

_____________________________________________________________

نیب زدہ افسران کی تعیناتی پر آج ہی رپورٹ طلب

اب نون لیگ کے 3 گروپ دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

شہباز شریف کا FIA میں جواب جمع

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.