نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر پاکستان اور بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

0

نیوز ی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔

نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم میں شامل بلیئرٹکنر کو ایڈم ملنے کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

ایڈم ملنے نومبر میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ کا شکار ہو گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے ون ڈے ٹیم میں شامل کھلاڑی 4 جنوری کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے بھارت روانہ ہو گی جہاں پر کیوی ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

متنازع ٹویٹ کیس: اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.