وزیراعظم شہباز شریف کراچی روانہ

0

ملک کے 23 ویں  وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے۔

بطور وزیر اعظم اپنے پہلے دورۂ کراچی میں شہباز شریف کا ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی  شاہ  استقبال کرینگے۔

وزیراعظم شہباز شریف شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، خالد مقبو ل صدیقی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سب سے پہلے اتحادی جماعتوں کی قیادت کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد شہبازشریف وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سندھ میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت تمام اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوپہر 2 بجے بہادرآباد مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔

__________________________________________________________________

نواز شریف، اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.