نئی نویلی بھابھی شادی کے 10 ماہ بعد دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی، ڈیڑھ ماہ بعد واپس آکر خوفناک قدم اٹھالیا

0

بھارتی ریاست بہار کے ضلع نالندہ میں دیور بھابھی کے گھر سے بھاگنے اور خود کشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبنم کماری کی ایک سال پہلے راکیش کمار سے شادی ہوئی تھی۔ راکیش شادی کے بعد اپنے کام کے سلسلے میں دلی چلا گیا جس کے بعد شبنم کماری اپنے دیور کندن کمار کے قریب آگئی۔ کچھ عرصہ دونوں کا معاشقہ چلا اور شادی کے تقریباً 10 ماہ بعد دونوں گھر سے فرار ہوگئے۔

شبنم اور کندن ڈیڑھ ماہ تک گھر سے غائب رہے جس کے بعد وہ واپس آئے اور گھر جانے کی بجائے ریلوے سٹیشن پر ہی زہر کھالیا۔ زہر خورانی کی وجہ سے کندن کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ شبنم کماری کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔

_____________________________________________

بیوی نے مرے ہوئے شوہر کی مورتی بنا کر اس کی پوجا کرنا شروع کردی ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی اہلیہ کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.