ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر سے متعلق کوئی معاہدہ علم میں نہیں ؛ مرتضیٰ وہاب

0

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر سے متعلق کوئی معاہدہ علم میں نہیں ، لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ذمہ د اری نئی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سب کو پرانا پاکستان مبارک ہو ، تبدیلی باتوں سے نہیں کام کرنے سے آتی ہے ، نئی حکومت سندھ کے معاملات میں سنجیدگی لے گی ، مل بیٹھ کر عوام کو ریلیف دینے کے عمل کا آغاز کریں گے ، عمران خان کو احساس ہوگیا،بات کرنا آسان کام کرنا مشکل ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت حیدرآباد اور میرپور خاص میں ایم کیو ایم کے نامزد کردہ بلدیاتی ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے جائیں گے ، کراچی کے دو اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر اور افسران ایم کیو ایم کی مرضی کے ہوں گے ، ایم کیو ایم کے بند دفاتر کھولنے میں کردارادا کیا جائے گا اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماؤں پر دائر مقدمات بی کلاس کرائے جائیں گے۔

اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے معاہدے میں یہ بھی طے پایا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی پر متفقہ فیصلہ کیا جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق میں دو وزارتیں اور صوبائی حکومت میں مناسب شیئر دیا جائے گا ، سندھ میں بلدیاتی قانون میں تبدیلی اور بلدیاتی اداروں کو تمام اختیارات دیے جائیں گے ، جعلی ڈومیسائل منسوخ کیے جائیں گے ، بھرتیوں کے لیے شہری اور دیہی کوٹہ پر لازمی عمل درآمد ہوگا۔
ادھرپارٹی کے جنرل ورکز پیپلزپارٹی سے کوئی معائدہ نہیں بلکہ ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہوئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ تحریک انصاف کو پکڑا تو ان کو حکومت مل گئی، چھوڑا تو حکومت ٹوٹ گئی ، کچھ دن قبل کارکنان سے اجازت لے کر حالات کا مقابلوا سکے وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے کررہے ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیراعظم ہاؤس میں ملاقاتوں سے متعلق بی بی سی کی خبر آئی ایس پی آر کا ردعمل

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.