وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کا معاملہ، سیاسی سرگرمیاں تیز

0

وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کے  معاملے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آگئی ہے، وزیر اعظم کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)  کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ لاجز پہنچے جہاں عمران خان کی بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم کی جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی ہمراہ تھے، جبکہ جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا بھی ملاقات میں شریک تھے۔

دوسری جانب آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیو ایم وفد نے ملاقات کی ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے تمام تر نکات پر اتفاق کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس کے بعد وفد نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

__________________________________________________________________

سیاسی ہلچل کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر، سال کا کم ترین کاروباری حجم

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.