تحریک عدم اعتماد، نواز شریف نے گرین سگنل دیدیا، ذرائع

0

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر نواز شریف نے آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کو گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ایشو پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اپوزیشن کے تین بڑوں میں فوری انتخابات پر اتفاق کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو فوری انتخابات پر قائل کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے قبل ڈیڈ لاک کے باعث تحریک عدم اعتماد کا معاملہ سست روی کا شکار ہوگیا تھا، پیپلز پارٹی فوری انتخابات کی بجائے آئینی مدت پوری کرنے پربضد تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی آئینی مدت پوری ہونے کا چارٹر آف ڈیمانڈ دیا تھا، ایم کیو ایم اور ق لیگ فوری انتخابات پر راضی نہیں تھیں جبکہ پیپلز پارٹی حکومتی اتحادی جماعتوں کے موقف کی حامی تھی۔

_________________________________________________________مالاکنڈ:1 شخص کے ہاتھوں ماں، بیوی، بھائی، بھتیجی قتل

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.