عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب

0

اپوزیشن کی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

یہ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مرحوم ارکانِ اسمبلی کی فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فاتحہ خوانی کے بعد یہ اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔

OIC اجلاس کے باعث قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی وجہ سے تاخیر سے 25 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ریکوزیشن کے بعد اسپیکر 14 دن کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں، گنتی کے حساب سے 14 دن کل(پیر 21 مارچ کو) پورے ہو رہے ہیں۔

’’کل اجلاس نہ بلانا آئین شکنی ہے‘‘

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل (پیر 21 مارچ کو) طلب کیا جانا چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اگر کل قومی اسمبلی کا یہ اجلاس نہیں بلایا جاتا تو یہ آئین شکنی ہو گی۔

شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی کی آڑ میں آئین شکنی نہیں کی جا سکتی۔

_________________________________________________________ دوسروں کو شوکاز دینے سے پہلے اس شوکاز کا جواب دو جو قوم نے آپکو دیا ہے، مریم نواز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.