نور قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر آگئی

0

نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ

محفوظ کرلیا گیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کیس میں ملز م ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفراور والدہ عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت پر سماعت

ہوئی، سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا اور پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت پر

دلائل دئیے۔

 ملزمان کے وکلا نے عدالت میں مختلف کیسوں اور فیصلوں کے حوالے دیئے جس

کے بعدعدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے ریمارکس دیئے کہ درخواست ضمانت پر محفوظ

فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

___________________________________________________

لاہور سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 4 بچیوں کو ساہیوال سے بازیاب کرا لیا گیا

ارشد ندیم اولمپکس کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے

کرونا کی چوتھی لہر ، مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے

حکومت نے چینی کے بعد 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی اجازت دے دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.